
ہر گھر میں تھرمامیٹر لازمی رکھا جاتا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی کو بخار ہو تو چیک کرنے میں آسانی ہو۔
تفصیلات کے مطابق آج کل میڈیکل اسٹور میں کئی طرح کے تھرمامیٹر آچکے ہیں ،جیسے کہ ڈیجیٹل تھرمامیٹر، الیکٹرانک ائیر تھرمامیٹر، فارہیڈ تھرمامیٹر، پلاسٹک اسٹرپ تھرمامیٹر، پیسیفائر تھرمامیٹر اور سب سے پرانا مرکری تھرمامیٹر۔
ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل تھرمامیٹر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ جلدی اور درست درجہ حرارت بتاتا ہے اس کے علاوہ درجہ حرارت معلوم کرنے کے لئے مرکری تھرمامیٹر بھی اچھا ہے لیکن اس کے استعمال میں احتیاط لازم ہے۔
مرکری تھرمامیٹر یعنی پارہ والا تھرمامیٹر اگر ٹوٹ جائے تو یہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے، یہ جلد اور انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے۔
اس کے علاوہ مرکری میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ یہ سانس کے ذریعے پھیپھڑوں تک جاسکتا ہے۔
اگر تھرمامیٹر ٹوٹ جائے تو اسے ہاتھ لگائے بغیر احتیاط سے صاف کریں اور دو تین بار کپڑے سے جگہ کو اچھی طرح پونچھ لیں پارہ باقی نہ رہ جائے اور کسی بچے کے منہ میں نہ چلا جائے۔
زیادہ بہتر یہی ہے کہ ڈیجیٹل تھرمامیٹر کا استعمال کیا جائے جن میں پارہ نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News