 
                                                                              آپ نے سیاہ، سفید،گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن تو اکثر دیکھی ہوں گی لیکن کبھی گلابی رنگ کی ڈولفن نہیں دیکھی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں گلابی رنگ کی ڈولفن واضح دکھائی دے رہی ہے، کچھ صارفین اس کے وجود سے آگاہ تھے جنہوں نے خوبصورت ڈولفن کو دیکھ کر سراہا۔
بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
امریکی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گلابی ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔
https://twitter.com/susantananda3/status/1428366697489059845?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428366697489059845%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpink-dolphins-spotted-rare-sight-will-leave-you-mesmerised%2F
ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 