Advertisement

چالیس سالہ سیاسی کیریئر میں عوام کی خدمت ترجیح رہی ہے، سردار عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ چالیس سالہ سیاسی کیریئر میں عوام کی خدمت ترجیح رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ہفتے میں دو روز بدھ اور جمعرات عوامی وفود سے ملاقاتیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بھاری مینڈیٹ کیساتھ مجھے قانون ساز اسمبلی میں بھیجا ، معزز ممبران اسمبلی نے مجھے بھرپور اعتماد کیساتھ وزیراعظم بنایا ، ہمیشہ کوشش رہی دکھی افراد کی مدد کروں ، مجھے ہمیشہ عوام نے اسی احترام اور عزت کیساتھ ہزاروں میں ووٹ دیے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے اقتدار عوام کی خدمت کیلئے دیا ، پوری کوشش کروں گا کہ دل و جان سے  وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کروں ، آزاد کشمیر میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناؤں گا ، آزاد کشمیر کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version