کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے کو لگ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے کو لگ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ہیلتھ ورکرز کے لئے آزمائش ہے، ویکسینیشن کا عمل اتنا فعال نہیں جتنا ہونا چاہئیے، ضروری ہے کہ 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگے، لوگوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز نہیں لگی۔
پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ ہم لوگوں کو ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگائیں، وی وی آئی پیز ہر قسم کی ویکسین لگوانے کی کوشش میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اقسام کی ویکسین لگوانے کا کوئی فائدہ ہے یا نہیں یہ ابھی ثابت ہونا ہے۔
پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز عوامی سروے شروع کررہی ہے، پاکستان میں 5 سے 7 لاکھ لوگوں نے ایک سے زیادہ قسم کی ویکسین لگوائی، سروے سے پتا چلے گا کہ ویکسین مکس اینڈ میچ سے فائدہ ہوا یا نقصان، سروے کے لئے فارم یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News