Advertisement
Advertisement
Advertisement

 ملک میں کرپشن ہے اس پر ایکشن ہونا چاہئے، جام خان شورو

Now Reading:

 ملک میں کرپشن ہے اس پر ایکشن ہونا چاہئے، جام خان شورو

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ  ملک میں  کرپشن ہے اس پر ایکشن ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے  حیدرآباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں  شہر میں ویکسین کے حوالے سے  بریفنگ دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  کرونا پھیل رہا ہے اور حکومت نے پابندیاں لگائی ہیں، کورونا سے بچنے کے لئیے ویکسین ضروری ہے۔تین لاکھ روزانہ ویکسین لگ رہی ہے تاکہ کرونا کو روکا جاسکے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں جس طرح کا کام ہوا اس سے بہت زیادہ بہتری آئی ہے ، زرعی سسٹم سب سے بڑا سسٹم ہے جس کو پانی کی شارٹیج ہے ، پنجاب کو ہم پانی کی کمی کرنے نہیں دیں گے۔ پانی کی قلت کے باوجود ٹیل تک پانی پہنچانے کی کوشش ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو پانی ایک ماہ تاخیر سے ارسا نے دیا ہے ، ہمیں خریف کا پانی جون میں ملا ہے اور ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ، پانی مسلسل ملنا چاہئے تاکہ ہمیں پریشانی نہ ہو ۔چوٹیاری ڈیم ہم نہیں بھر سکے ، بلوچستان کو پورا پانی دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

جام خان شورو  کا کہنا تھا کہ  نئے پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں ،فوڈز کی کمی ہے اس لئے بڑے پروجیکٹ پورے نہیں کرپا رہے ہیں ۔

اس موقع پر وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ وفاق سے ہمیں 70سے80ارب روپے کم ملے ہیں جسکی وجہ سے  ہمیں پریشانی ہے ۔سندھ اسمبلی میں پیسے کم ہونے کی بات کرتے ہیں وہ فنڈز نہیں ہیں ۔

صوبائی وزیر آبپاشی  جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ  کیس انفرادی ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی جاگ رہی ہے ، چیئرمین کا فیصلہ آخری ہوتا ہے کراچی میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کی قانون میں گنجائش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر