Advertisement

انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو اپ گریڈ کیاجارہاہے ، ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت محمد عامرجان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہد،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹرمحمداشرف،سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی ڈاکٹرشہنازنسیم،ڈاکٹرشاہد،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مریضوں کے مفت علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے ، انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں اس وقت ایک ہزار سے زائد مریضوں کو علاج،ادویات،رہائش اوربہترغذا کی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرزپرتربیت کاجدید ادارہ بنایاجائے گا ، مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی اتنی ہی اہم ہوتی ہے ، حکومت ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بہترطبی سہولیات کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے ، انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کوسہولیات دے کرمزیدمستحکم کیاجارہاہے۔

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی اپنی پہچان ہوگی ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہیلتھ میں مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائینگے ، انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں بہتری لانے کیلئے مکمل طورپر انتظامی معاونت فراہم کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version