Advertisement
Advertisement
Advertisement

سویابین کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات

Now Reading:

سویابین کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات

سویابین پھلیوں کو سوئےبین بھی کہا جاتا ہے، اس کا تعلق مٹر کے خاندان سے ہے، سویابین کی افادیت کے سبب اس کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے، سویا بین انسانی صحت کے لئے مفید غذاؤں میں سے ایک ہے۔

سویا بین کے فوائد سے متعلق تحقیق کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک جمع شدہ حقائق کے تحت ماہرین سویابین کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق سویابین پر مبنی خوراک کے استعمال کے نتیجے میں صحت سے جڑے مسائل بالخصوص امراض قلب کا حل  اور علاج ممکن ہوتا ہے۔

سویا بین اعلیٰ اور معیاری پروٹین پر مشتمل پھلی ہے، ان میں ضروری غذائی جز و امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں، چند سویابین پھلیاں ایسی بھی ہیں جن میں کیلشیم اور آئرن پایا جاتا ہے مثلاً چائینیز ٹوفو یا پھر کیلشیم فورٹیفائیڈ سویا ڈرنکس۔

اس کے علاوہ سویابین کی پھلیوں میں فائبر، پروٹین، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، لو فیٹ، کولیسٹرول فری، لیکٹوز فری اور اومیگا 3 فیٹی بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

Advertisement

پروٹین اور غذائیت سے بھرپور ہرے سوئے بین میں بھی وٹامن سی، کے، آئرن، کیلشیم کے ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے، فائبر سے بھر پور یہ پھلی ڈائٹنگ کے لئے آئیڈیل ہے۔

سویا بین کو پروٹین کا سب سے اہم اور خاص ذریعہ مانا جاتا ہے، جسم میں پروٹین کی کافی مقدار میٹابولزم کی کارکردگی بہتر بنانے اور مجموعی طور پر جسمانی نظام کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

پروٹین انسانی جسم کے لئے ایک بہترین جزو ہے، جو جسمانی وزن میں کمی، مسلز اور خون کے خلیات کو بنانے اور ان کی مرمت کے لئے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

ویجیٹیرین یا ویگن ڈائٹ پر عمل کرنے والے افراد کے لئے مناسب مقدار میں پروٹین کا حصول مشکل ہوجاتا ہے، ایسے میں گوشت، چکن، انڈوں، ڈیری مصنوعات اور مچھلی کے متبادل کے طور پر سویا بین پروٹین کی کافی مقدار فراہم کرتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے ریسرچر ڈین پریٹ کا کہنا ہے کہ سویا بین میں اعلیٰ سطح کے اینٹی آکسیڈنٹ شامل ہوتے ہیں۔

امریکن انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کے مطابق سویا بین میں فائبر کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم میں کولوریکٹل اور کولون کینسر کے خطرات کم کردیتی ہے۔

Advertisement

سویابین کوصحت بخش اور اَن سیچوریٹڈ فیٹس کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے جو جسم سے مجموعی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

روزانہ 25 گرام سویابین کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

سویابین کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

سویا بین میں وٹامنز اور منرلز (کیلشیم، میگنیشیم، سلینیم، کاپر اور زنک) کی خاصی مقدار موجو د ہوتی ہے جو ہڈیوں کی نشوونما اور ان کی تعمیر و مرمت کے لئے لازمی قرار دیئے جاتے ہیں۔

یہ غذائی اجزاء نئی ہڈیوں کی تعمیر اور موجود ہ ہڈیوں کی کارکردگی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر