صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ کا کام صرف بچوں کو پڑھانا ہے اور ان کی مکمل توجہ اسی پر ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت لاہور میں ڈیجیٹلائیزیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کا نظام شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو پیپر لیس ٹیکنالوجی پر لا رہے ہیں، جبکہ محض ٹیکنالوجی کی مدد سے محمکہ تعلیم میں تبادلے، ریٹائرمنٹ، چھٹیاں، پینشن، اسکول رجسٹریشن و دیگر نظام کو آن لائن کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News