Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسروں کے بال نوچنے والا چالاک پرندہ دریافت

Now Reading:

دوسروں کے بال نوچنے والا چالاک پرندہ دریافت

یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنس دانوں نے قدرت کے کارخانے میں ایک عجیب و غریب پرندہ دریافت کیا ہے جو ممالیوں کے بال نوچنے میں اپنا جواب نہیں رکھتا۔

تفصیلات کے مطابق یہ سیاہ سینے والا ٹٹ ماؤس پرندہ ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اس کی بھولی صورت پر نہ جائیں کیونکہ یہ دیگر بال والے جانوروں سے بغض رکھتا ہے اور ان کے بال نوچنے میں بہت تیز ہے۔

سائنس دانوں نے یوٹیوب پر موجود درجنوں ویڈیوز دیکھنے کے بعد اس پرندے پر تحقیق شروع کی۔

یہ تحقیق ایکولوجی نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے اور اس پرندے کو ’کلیپٹو ٹرائیکی‘ کا عادی بتایا ہے، اس لفظ کا مطلب ہے بال چرانا جو قدیم یونانی زبان کا ایک لفظ ہے اور ان کی دیومالائی کہانیوں میں دوسرے کے بال چوری کرنے والے کئی کردار ملتے ہیں۔

اس پرندے کو انسانوں، گائے، بکری، گلہری، کتوں، بلیوں اور خار پشت جیسی مخلوقات کے بال توڑتے اور چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہ پرندے ان بالوں سے اپنا گھونسلہ بناتے ہیں۔

Advertisement

اربانا شیمپین میں جامعہ الینوائے سے وابستہ ارتقا اور جانوروں کے رویے کے ماہر پروفیسر مارک ہوبر کہتے ہیں کہ اگرچہ گھونسلے بنانے کے رجحان پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن دنیا کے معتدل علاقوں میں پرندوں کی جانب سے دوسرے جانوروں کے بالوں سے گھونسلہ سازی کے عام واقعات دیکھے گئے ہیں۔

یہ پرندے اپنے انڈوں کو گرم رکھنے کے لئے دوسرے جانوروں کے بالوں کو نوچتے اور چراتے ہیں بالخصوص بہت سردیوں میں یہ رجحان عام ہوجاتا ہے۔

یہ پرندہ بال چور بن چکا ہے لیکن اس کا طریقہ واردات بہت ہی دلچسپ ہے، ٹٹ ماؤس پرندہ سوتے ہوئے جانوروں کو نشانہ بناتا ہے۔

اگرچہ ٹٹ ماؤس کو مردہ جانوروں کے بال توڑتے بھی دیکھا گیا ہے لیکن اگر اس کا انتظام نہ ہو تو وہ زندہ جانوروں پر طبع آزمائی کے لئے نکل پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر