Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین کرنے کا آسان طریقہ

Now Reading:

بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین کرنے کا آسان طریقہ

گوگل امیج ایڈیٹر میں تصاویر کو چار چاند لگانے اور ایڈیٹنگ بہتر بنانے کے لئے متعدد فلٹرز اور ٹولز پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن اب بہت جلد مصنوعی ذہانت کے نئے ٹولز پیش کیے جارہے ہیں جن کی مدد سے پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو حقیقی رنگوں سے بھرا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اب ازخود کولاج، اینیمیشن فلم اور اسٹائلش تصاویر بنانے کا آپشن بھی شامل کیا جارہا ہے جس کے لئے تصویر کے نیچے آپشنز رکھے جائیں گے جن میں روشنی بڑھانے اور تصویر کو گھمانے سمیت دیگر اہم فیچرز بھی ممکن ہوں گے۔

ااس ہی ساتھ گوگل فوٹو کے پروجیکٹ سربراہ ڈیو لائب کے مطابق ہمارے ٹولز کے ذریعے روزانہ پانچ ارب تصاویر ایڈٹ کی جاتی ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

اگوگل امیج ایڈیٹر میں بعض تبدیلیوں کو ایک کلک سے بہتر بنانے کے آپشن بھی شامل کیے گئے ہیں، اس میں شامل ایک ٹول کے ذریعے تصویر میں موجود شخص کے ساتھ اس کی نئی تصویر شیئر کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور آپشن کلر پوپ کا بھی ہے جو پس منظر کے مقابلے میں تصویر کے اس حصے کو واضح کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ کو گہرا یا سیاہ کردیتا ہے۔

Advertisement

گوگل امیج ایڈیٹر میں کلرائز ٹول بھی موجود ہیں جو آپ کی نایاب بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو بہت خوبصورتی اور مہارت سے رنگین بنادے گا، اس کے لئے گوگل ماہرین نے کمپیوٹر وژن اور مصنوعی ذہانت سے مدد لی ہے۔

نیورل نیٹ ورک تصویر میں ہر جگہ کی مناسبت سے رنگ بھرتا ہے، اگر سیاہ و سفید تصویر میں گھاس ہے تو سبز ہوجائے گی، انسانی چہرے پر بال سیاہ اور لباس پر اسی مناسبت سے رنگ شامل کرنا ممکن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر