Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی طویل ترین سلائیڈ

Now Reading:

دنیا کی طویل ترین سلائیڈ

ملائیشیا میں دنیا کی سب سے لمبی سلائیڈ تیار کی جارہی ہے جس پر انسان مسلسل چار منٹ تک سلائیڈ کا لطف اٹھا پائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں واقع پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان سے انتہائی نفاست اور خوبصورتی سے گزاری گئی سلائیڈ کچھ روز بعد عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔

ملائیشیا کی ریاست پینانگ میں زیر تعمیر واٹر سلائیڈ کی لمبائی 1140 میٹر ہے اور اونچائی اس قدر ہے کہ اس کے پہلے سرے سے پورے واٹر پارک کے نظارے بخوبی کیے جاسکتے ہیں۔

شائقین سلائیڈ پر پھسلتے ہوئے ایک خوبصورت گھنے جنگل سے گزریں گے اور چار منٹ تک سلائیڈ کے مزے لیتے ہوئے ایک بڑے سوئمنگ پول میں جاگریں گے۔

سلایڈ بناتے ہوئے درختوں اور قدرتی ماحول کا خیال رکھنا ہی ایک سب سے بڑا چیلنج تھا، یہی وجہ ہے کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا اور کئی جگہ انہیں بچانے کے لئے سلائیڈ کو موڑا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسی طرح پانی پہنچانے کے لئے بھاری مشینری کی بجائے قدرتی وسائل استعمال کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی طویل ترین سلائیڈ کا ریکارڈ امریکا کی ریاست نیوجرسی کے پاس تھا جس کے ایکشن پارک میں 605 میٹر طویل سلائیڈ نصب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر