
مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر فرید نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ۔ چوک نمبر 507 میں رات کو اپنے قریبی رشتے داروں کے گھر لڑکی کو ملنے کیلئے جانے والا فرید نامی شخص لڑکی کے گھر والوں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فرید کا کافی عرصہ سے لڑکی کے ساتھ تعلق تھا جبکہ فرید کا لڑکی کے ساتھ پکڑے جانے پر گھر کے 13 افراد نے اس پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ 13 ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ سرور شہید میں درج بھی کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کی لاش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News