
امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جہاں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکا کروز شپ پر مہمان کے طور پر ٹہرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News