رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ جلد لیاری کے تمام ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے اسکولوں میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی شرمیلافاروقی نے ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ لیاری کے گورنمنٹ اسکولوں کا دورہ کیا جہاں رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ لیاری کے اسکولوں کے لئے دئے گئے ریہیبلیٹیشن، اپ گریڈ ، اور دیگر مجوزہ سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی کو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران ٹی ایچ او، لیاری آصف ٹانوری نے مجوزہ اسکیموں پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News