شوبز کے ستاروں کو اکثر ان کے مداح ان کے کرداروں سے جانتے ہیں، اور اگر کوئی اداکار ایک ہی طرح کے کردار بار بار کرنے لگے تو پرستار ان کی شخصیت کو ان کرداروں کی طرح ہی سمجھ لیتے ہیںایسا ہی کچھ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارعثمان مختار کے ساتھ ہوا ہے.
اداکارعثمان مختار اپنے کرداروں سے نکل کر اپنی شخصیت مداح کو بتانے لگے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران عثمان مختار نے کہا کہ میں اتنا سنجیدہ نہیں ہوں، جتنا کہ کرداروں میں دکھائی دیتا ہوں۔
عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میرے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ میری زندگی ہنسی، مزاق اور خوشیوں سے بھرپور ہے۔
اداکار نے کہا کہ جو لوگ میرے قریب ہیں وہ مجھے جانتے ہیں کہ میں اپنے نبھائے گئے کرداروں سے بہت مختلف ہوں۔
عثمان مختار نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملے گا تو میں بھرپور ولولے کے ساتھ کامیڈی کردار بھی کروں گا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے پرستاروں پر اپنے متعلق اس تاثر کو بدلنا چاہتا ہوں کہ میں صرف سنجیدہ کردار ہی کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
