Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلسل پیزا کھانے والے افراد ہوشیار ہو جائیں

Now Reading:

مسلسل پیزا کھانے والے افراد ہوشیار ہو جائیں

برگر، پیزا اور چپس وغیرہ ایسے کھانے ہیں جنہیں لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں، ان سے پرہیز کرنا ایک مشکل کام ہے، اگر آپ روزانہ یا ایک دو دن چھوڑ کر بہت زیادہ پیزا کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس کے آپ کے جسم پر بہت بُرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ پیزا کے بعد بھی بھوک کیوں لگتی ہے؟ اصل میں پیزا میں ریشہ زیادہ نہیں ہوتا، ریشہ آپ کے پیٹ کو بھرنے کا احساس دلانے کے لئے بہت ضروری ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے لیکن ایک یا دو پیزا سلائس سے آپ کو اتنا فائبر نہیں مل سکتا جس سے آپ کو بھوک مٹنے کا احساس ہو۔

اس ہی لئے کچھ  دیر میں آپ کو پھر بھوک لگے گی اور کم فائبر رکھنے والی خوراک کا مستقل استعمال وزن میں اضافہ بھی کرتا ہے۔

پیزا کے ہر سلائس کے ساتھ روٹی اور پنیر کا بہت زیادہ پیٹ میں جانا آپ کے لئے سنگین مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، فائبر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے ہاضمے کے نظام کا کام بڑھ جاتا ہے اور آپ کو سخت قبض ہو سکتا ہے۔

 قبض تو ویسے ہی صحت کے لیئے نقصان دہ ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر پیزا کھا رہے ہیں اور ڈٹ کر کھا رہے ہیں تو جلد ہی دائمی قبض کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

پیزا میں سوڈیم مواد زیادہ ہوتا ہے اور اس میں مصنوعی طریقے سے پروسیڈ گوشت استعمال ہوتا ہے، اس لئے بہت زیادہ پیزا کھانے سے آپ کو دل کے امراض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، تحقیق کے مطابق بہت زیادہ پروسیڈ گوشت کے استعمال سے دل کے امراض کے علاوہ موٹاپا اور سرطان یعنی کینسر بھی ہو سکتا ہے۔

پیزا میں کافی ریشہ اور لحمیات (protein) نہیں ہوتے، اس لئے یہ خون میں شوگر کی مقدار کو یکدم بڑھا دیتا ہے کبھی کبھار ایسا ہو تو مسئلہ نہیں لیکن بار بار ایسا ہونے سے ذیابیطس (diabetes) کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے اور یہ مرض دل کی بیماریوں، اندھے پن، عصبیاتی امراض اور گردوں کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جن چیزوں کا گلیسمک انڈیکس زیادہ ہو، ان کو کھانے کے باوجود آپ کو بھوک کا احساس رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ انہیں زیادہ کھاتے ہیں اور یوں ان سے وزن بڑھ جاتا ہے، موٹاپے کی صورت میں کئی نئی بیماریوں کا دروازہ بھی کھل جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر