محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد بازیابی کمیشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد بازیابی کے لیے کمیشن کی دوسرے روز کیسز کی سماعت میں محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کیسزکی سماعت کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن نے کی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ لا پتہ افراد کی کمیشن نے دوسرے روزگیارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جبکہ گیارہ کیسز میں سے 6 کا تعلق کوئٹہ جبکہ 5 کا تعلق پنجگور سے تھا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ دو روز کے درمیان 26 کیسز کی سماعت کی گئی،جبکہ چھ روزہ سماعت کے دوران 64 سے زائد لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News