Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک آسان عادت بلڈ شوگر بہتر اور صحت اچھی بنائے

Now Reading:

ایک آسان عادت بلڈ شوگر بہتر اور صحت اچھی بنائے

ذیابیطس، یعنی خون میں شوگر لیول کا کم ہونا یا خراب ہونا ہوتا ہے، اسے عام فہم زبان میں شوگر کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔

شوگر کے مرض کی کئی علامات ہیں جن میں پیشاب کا بار بار آنا، وزن کا گھٹنا، بار بار بھوک لگنا، پاؤں میں جلن یا سن ہونا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذیابیطس دل، خون کی نالیوں، گردوں، آنکھوں، اعصاب اور دیگر اعضا کو بھی متاثر کر سکتا ہے جبکہ شوگر کی اہم وجوہات میں سے ایک غیر متحرک طرز زندگی اور غیر صحت مند غذائی عادات ہیں۔

اسکے برعکس عام آدمی کا نارمل بلڈشوگر لیول بھی ہوتا ہے جس کے کم یا زیادہ ہونے سے انسان شوگر یا ذیابطس کی بیماری کا شکار ہوتا ہے۔

اگر آپ بلڈ شوگر کے مریض ہیں لیکن پھر بھی اپنے آپ کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔

Advertisement

حال ہی میں بلڈ شوگر کے مریضوں پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  ہر 30 منٹ بعد 3 منٹ کی چہل قدمی سے بلڈ شوگر کی سطح میں معمولی بہتری آتی ہے۔

اس تحقیق میں 16 موٹاپے کے شکار افراد کو شامل کیا گیا تھا جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی تھے۔

ان افراد کو 3 ہفتے تک ہر دن 10 گھنٹے ہر 30 منٹ بعد اٹھ کر 3 منٹ تک چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے کی ہدایت کی گئی۔

محققین نے ان افراد کی سرگرمیوں کے فوائد کا موازنہ ان افراد سے کیا جو اس طرح کے وقفے نہیں لے رہے تھے۔

محقین نے دریافت کیا کہ جسمانی طور پر متحرک گروپ میں نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور بلڈ شوگر لیول کی سطح دوسرے گروپ کے مقابلے میں کم ہوگئی۔

اس گروپ کے بلڈ شوگر کی سطح اوپر نیچے ہونے کی شرح بھی کم ہوئی جو کہ دوران خون بہتر ہونے کا نتیجہ تھا۔

Advertisement

مگر محققین کا کہنا تھا کہ یہ مختصر جسمانی سرگرمی مجموعی گلوکوز کی برداشت یا مسلز میں چکنائی کو بہتر نہیں کرتی اس کے لیے جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور شدت کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جسمانی طور پر جتنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزاریں گے اتنا ہی ان کے جسمانی افعال متاثر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر