
ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے زبردست فیچر پر آزمائش شروع کر دی ہے۔
ٹک ٹاک پر ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کے بعد دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح اسٹوریز کا فیچر تیار کیا جارہا ہے۔
انسٹاگرام، فیس بک اور اسنیپ چیٹ کی طرح اب ٹک ٹاک پر بھی صارفین اسٹوریز لگا سکیں گے ،اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور تجزیے کے بعد اسے متعارف کروایا جائے گا۔
TikTok Stories
Advertisementwhat the… 😳 pic.twitter.com/PIUpKMhj0k
— Matt Navarra (@MattNavarra) August 4, 2021
فی الحال اسے محدود پیمانے پر متعارف کروایا گیا ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کر کے اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح ٹک ٹاک اسٹوری کی مدت بھی 24 گھنٹے ہو گی جو مقررہ مدت کے بعد ازخود ختم ہو جائے گی ،اسٹوری میں صارفین، تصاویر، ویڈیوز لگا سکیں گے۔
اس حوالے سے ٹک ٹاک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محدود پیمانے پر اسٹوری آپشن کو متعارف کروا کر ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News