Advertisement
Advertisement
Advertisement

 سیاحوں کو سیر کرانے والا گائیڈ روبوٹ

Now Reading:

 سیاحوں کو سیر کرانے والا گائیڈ روبوٹ

کئی یورپی زبانیں جاننے والے اس روبوٹ کا نام پرسیفون ہے جس کا کام یونان کے ایک غار کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی یونان میں تھیسالونیکی شہر سے 135 کلومیٹر دور ایلستراتی نامی ایک مشہور غار واقع ہے جو تقریباً ایک کلومیٹر طویل ہے۔

ایلستراتی غار میں اس سال جولائی سے سیاحوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہاں تقریباً 500 فٹ تک ایک روبوٹ ان کی رہنمائی کرتا ہے اور انہیں اس غار کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔

اس کے بعد اگلے 2400 فٹ فاصلے تک رہنمائی کی ذمہ داری دو انسان سنبھالتے ہیں۔

ایلستراتی غار اپنی خوبصورتی اور پراسراریت کے لئے پورے یورپ میں مشہور ہے جسے دیکھنے مختلف ممالک سے مختلف زبانیں بولنے والے سیاح یہاں ہر سال آتے ہیں۔

Advertisement

اسی لئے پرسیفون کو 33 زبانیں بولنے کے قابل بنایا گیا ہے جن میں سے بیشتر یورپ کی ہیں، علاوہ ازیں یہ 33 سوالوں کے جوابات یونانی زبان میں دے سکتا ہے۔

ایلستراتی غار کے سائنٹفک ڈائریکٹر، نائیکوس کارتالیس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس روبوٹ کا خیال انہیں 17 سال پہلے ایک خبر دیکھ کر آیا تھا جس میں آرٹ گیلری آنے والے شائقین کی رہنمائی ایک روبوٹ کررہا تھا۔

کئی سال کوشش کے بعد بالآخر 2019 میں انہیں مطلوبہ رقم دی گئی اور اس طرح یونان کی نیشنل ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ماہرین نے 118000 یورو (تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے) کی فنڈنگ سے یہ روبوٹ تیار کرلیا۔

ابتدائی آزمائشوں میں کامیابی کے بعد اسے جولائی 2021 سے یہاں آنے والے سیاحوں کی رہنمائی پر مامور کردیا گیا ہے۔

پرسیفون اپنے پہیوں کے ذریعے آگے بڑھتا ہے اور مختلف زبانوں میں سیاحوں کو غار کے بارے میں بتاتا جاتا ہے۔

سنہرا سر چمک دار آنکھوں، سفید جسم اور ایک عدد ایل سی ڈی ڈسپلے والے پرسیفون روبوٹ پر سامنے کی طرف ایک کیو آر کوڈ بھی ہے جسے اسمارٹ فون سے اسکین کرکے ایلستراتی غار کی تمام تفصیلات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

غار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب سے پرسیفون یہاں آیا ہے اور اس کی خبریں پھیلنا شروع ہوئی ہیں، تب سے یہاں سیاحوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ لوگ اس غار سے زیادہ روبوٹ کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

پرسیفون کا ایک مسئلہ اس کی سست رفتار ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو صرف 500 فٹ دور جانے میں بہت دیر لگ جاتی ہے، جلد ہی یہ مسئلہ حل کرکے اس کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر