Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون کا ایک سال قبل دریا میں گرا موبائل مل گیا

Now Reading:

خاتون کا ایک سال قبل دریا میں گرا موبائل مل گیا

جب قسمت ساتھ ہو تو ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے، خاتون کا ایک سال قبل دریا میں گرا موبائل صحیح سلامت مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک خاتون کو اپنی خوش قسمتی پر یقین نہ آیا جب انھیں یہ اطلاع ملی کی ان کا دریا میں گرا ہوا موبائل فون صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔

شین اسٹیفن نامی ایک غوطہ خور نے اس موبائل کو تلاش کیا، شین دریا اور ندیوں کی تہہ میں موجود اشیاء کو تلاش کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوری کرتے ہیں اور اپنی ویڈیو ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر شیئر بھی کرتے ہیں۔

اس غوطہ خور نے بتایا کہ جب وہ دریا سے کھانے کی ترسیل کی کمپنی جسٹ ایٹ کی موٹر بائیک نکال رہا تھا تو انھیں زمین پر لال رنگ کا آئی فون نظر آیا۔

اسٹیفن کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے اس موبائل فون کو باہر نکال کر دیکھا تو وہ بالکل درست حالت میں تھا، جبکہ اس کی سم بھی کام کر رہی تھی۔

Advertisement

غوطہ خور نے بتایا کہ انھوں نے فون کی مالکن کو اس کی اطلاع دی اور یہ قیمتی فون ان کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب انھوں نے اسی طرح ایک شخص کا فون دریا واکاما سے نکال کر اس کے مالک کے حوالے کیا تھا۔

اُس شخص کا کہنا تھا کہ ان کا یہ فون تقریباً 8 ماہ قبل دریا میں گرا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر