Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت مل گئی

Now Reading:

سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت مل گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چینی کورونا ویکسین سائنو فارم لگوانے والے مسافروں کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیلات بھی دینا ہونگی۔

یو اے ای حکومت کے مطابق سائنوفارم، فائزر،اسپوتنک اور ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے  والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

یو اے ای جانے والے مسافروں کو اپنی تفصیلات میں کورونا ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز کی تفصیل دینا ہوگی ،ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہر بھی لگوانی ہوگی۔

حکام کے مطابق یو اے ای کی میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنےکے بعد فیصلہ 5 دن میں کرے گی اور یو اے ای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر