Advertisement
Advertisement
Advertisement

پڑھائی کے دوران وقفہ، حافظے کیلئے مفید قرار

Now Reading:

پڑھائی کے دوران وقفہ، حافظے کیلئے مفید قرار

قریباً 100 برس قبل جرمن ماہرِ نفسیات، ہرمن ایبنگہاس نے پڑھائی کے دوران اپنی معرکتہ آلارا کتاب میں ’وقفے کے اثرات‘ کی تفصیل دی تھی۔

اس میں کہا گیا تھا کہ سیکھنے اور پڑھنے کے عمل میں طویل وقفہ لیا جائے تو اس سے یادداشت اچھی ہوتی ہے اور سیکھنے کا عمل بہتر ہوتا ہے، اب اسی بات کے مزید سائنسی ثبوت بھی ملے ہیں۔

اس ضمن میں جرمنی کے میکس پلانک انسٹٰیٹیوٹ سے وابستہ ماہرین نے چوہوں کے دماغ پر بعض تجربات کیے جن میں روزمرہ زندگی کے یادداشتی تجربات شامل تھے، انہوں نے بھول بھلیوں میں چاکلیٹ رکھی اور اس کے تین مواقع فراہم کیے تاکہ وہ اپنا انعام حاصل کرسکیں۔

چاکلیٹ کی تین مرتبہ تلاش کے دوران چوہوں کو راہ سے واقفیت دی گئی اورانہیں سکھانے کے عمل میں مختلف مدتوں کی چھٹی دی گئی جن چوہوں کو زیادہ دیر چھٹی دی گئی تھی انہوں ںے چاکلیٹ کی جگہ کو بہتر طور پر یاد رکھا۔

 تحقیق میں شامل سائنسداں اینٹ گلاس نے کہا کہ جن چوہوں کو پہلے دن تدریس کے دوران طویل وقفہ دیا گیا تو وہ چاکلیٹ نہ پہچان سکے لیکن اگلے دن انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور بھول بھلیوں کو عبور کرتے ہوئے سب سے پہلے چاکلیٹ تک پہنچے۔

Advertisement

اگلے دن چوہوں کے سیکھنے کے دوران جتنے طویل وقفے ملے ان کی یادداشت اتنی ہی تیز دیکھی گئی، اس کے بعد سائنس سے مدد لی گئی اور دماغ کے اس گوشے کا اسکین لیا گیا جو سیکھنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وقفہ لینے سے بھولنے کا عمل نہیں بڑھتا بلکہ دماغی خلیات نیورون کا وہ پیٹرن برقرار رہتا ہے جو سیکھنے کے عمل میں ترتیب پاتا ہے اس طرح ماہرین کا مشورہ ہے کہ پڑھنے اور سیکھنے کے عمل کے دوران وقفہ یا چھٹی لینے سے دماغ کا یادداشتی حصہ مؤثر اور مضبوط رہتا ہے۔

لیکن اس وقفے کی مدت کتنی ہے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے ماہرین کہتے ہیں کہ پڑھائی کے دوران 30 سے 60 منٹ کا وقفہ دیا جانا چاہئیے اور اسی مدت کے بہترین اثرات سامنے آتے ہیں لیکن اس سے کم یا زیادہ دورانئے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر