Advertisement
Advertisement
Advertisement

چڑیا گھر انتظامیہ نے بُرا بھلا کہنے والے طوطوں کیساتھ کیا کیا؟

Now Reading:

چڑیا گھر انتظامیہ نے بُرا بھلا کہنے والے طوطوں کیساتھ کیا کیا؟

برطانیہ کے ایک چڑیا گھر کے پانچ طوطوں کو مہمانوں کو برا بھلا کہنے پر عوامی نظروں سے اوجھل کرکے الگ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں پانچ طوطے آنے والے مہمانوں کو برا بھلا کہتے تھے اور انہیں بد دعا دیا کرتے تھے۔

ان طوطوں کے نام بلی، ایرک، ٹائسن، جیڈ اور ایلسی ہیں، مرکز کے سربراہ اسٹیو نکولس نے بتایا کہ شاید طوطوں نے لوگوں سے ہی یہ سب سیکھ لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تمام طوطے لنکن شائر وائلڈ لائف مرکز کی کالونی میں ایک چھوٹے سے چڑیا گھر میں تھے، یہ 200 کے قریب افریقی گرے طوطوں کے ساتھ وہاں موجود تھے لیکن رفتہ رفتہ ان کے مزاج میں تبدیلی آرہی تھی۔

اسٹیو نکولس نے بتایا کہ ہم طوطوں کی بدزبانی کے عادی تھے تاہم یہ عجیب بات ہے کہ پانچ طوطوں میں یہ عجیب عادت دیکھی گئی جو ان کے بگڑے اخلاق کو ظاہر کرتی ہے۔

Advertisement

انتظامیہ کے مطابق یہاں موجود درجنوں طوطے شرافت کی زندگی گزارتے ہوئے خاموش رہتے ہیں لیکن یہ پانچوں طوطے اب ہاتھوں سے نکلتے جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر میں بچوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان طوطوں کو عوامی نظروں سے غائب کردیا جائے، اب ان طوطوں کو چڑیا گھر کے دور دراز حصوں میں الگ الگ کرکے رکھا گیا ہے۔

اسٹیو نکولس نے بتایا کہ چڑیا گھر آنے والے شائقین ان طوطوں کی بدکلامی کی شکایات کرنے کی بجائے ان سے محطوظ ہوتے تھے، ان کے پنجروں میں لوگوں کا رش دیکھ کر انتظامیہ کو معلوم ہوا ہے یہ لوگوں کو برا بھلا کہتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر