سندھ میں مزید 22 افراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا کی چوتھی لہر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 10.2 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 162 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 161 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 22 فراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 20 کا تعلق کراچی سے تھا ۔
محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 79 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News