Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایپلیکیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لئے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لئے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے اسی لئے ہم کمپنی کی پالیسیوں کے تحت انہیں اپنی خدمات پیش کرنے سے قاصر ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے ہم طالبان کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جبکہ طالبان کی حمایت یا ان کی نمائندگی کرنے والے اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق یہ پالیسی تمام پلیٹ فارمز بشمول فلیگ شپ سوشل میڈیا نیٹ ورک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر