Advertisement

وزیراعظم کا ویژن میرٹ تھا جس کو ہم نے ملحوظ خاطر رکھا ہے، راجہ یاسر

راجہ یاسر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن میرٹ تھا جس کو ہم نے ملحوظ خاطر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم ہائرایجوکیشن راجہ یاسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔ہم نے چوبیس وائس چانسلر میرٹ پر تعینات کیے ہیں، ہمارے تعینات کیے وائس چانسلرز پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا کیونکہ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ افراد کو ہم نے موقع دیا ہے، اس سے قبل چھ یونیورسٹیز عالمی ریکنگ میں تھیں اور اب گیارہ یونیورسٹیز ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کیساتھ ساتھ فراہمی کی آسانی بھی بہت اہم چیز ہے جس کے لیے ہم نے ہر ڈویژن میں یونیورسٹی کا پلان بنایا ہے، اس پلان پر دس سال میں عمل ہونا ہے جس میں سے چھ یونیورسٹیز قائم کر دی گئیں ہیں، اس سے قبل کوئی قانون سازی نہیں کی گئی کے میرٹ پر تعیناتی کیسے ہوں گی لیکن اب اب قانون کے مطابق تعیناتیاں ہوں گی، ہم نے پبلک سروس کمیشن کو احکامات جاری کیے ہیں کہ جو 9 ہزار سیٹیں خالی ہیں ان پر تعیناتیاں کی جائیں۔

راجہ یاسرکا مزید کہنا ہے کہ ہر شخص ہائر ایجوکیشن کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا اس کے لیے رحمتہ العالمین سکولر شپ پروگرام کا انقعاد کیاجارہا ہے، ہم ایسی تعلیم کا انتظام کررہے ہیں جو مارکیٹ سے متعلقہ ہو اور پڑھنے والے کو باآسانی نوکری مل سکے، اچھا کمپیوٹر یا الیکٹریکل انجنئیر بنانے کے لیے ہم نے چپ ڈیزائن رولز کا انتظام کیا ہے،ابھی تک 8 یونیورسٹیز میں چپ ڈیزائن رولز کا انتظام کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہم سفارشی سسٹم کو ختم کرنے کے لیے آئن لائن سسٹم کا انقعاد کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version