
طالبان رہنما انس حقانی نے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمتاللہ شہیدی سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں طالبان وفد نے افغان کپتان اور ٹیم پلیئرز کو درپیش مسائل سنے،افغان وفد کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے دور میں شروع ہوئی،بہتری کیلئے کام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کا کرکٹ کو فل سپورٹ کرنے کا عزم ہے۔
ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کیلئے سرپرست لانے پر بھی مشورے ہوئے، عزیر اللہ فضلی کا نام سرپرست کیلئے زیرغورآیا ہے۔
ملاقات میں افغان بورڈ کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پیٹرسن ان چیف نہیں آتا تب تک عزیز اللہ فضلی کو سرپرست بنایا جائے۔
اس موقع پر افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او اسد اللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News