Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک غریب سے غریب تر اور آلِ شریف امیر تر ہوتے گئے، شہباز گِل

Now Reading:

ملک غریب سے غریب تر اور آلِ شریف امیر تر ہوتے گئے، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک غریب سے غریب تر اور آلِ شریف امیر تر ہوتے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آلِ شریف کے کرپشن کے حصہ دار درباریوں کے برے دن چل رہے ہیں اور کرپشن سے دوری پر کرپٹ ٹبر کا رونا دھوناتو بنتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ملک کو غربت کی دلدل میں دھکیل کر بیرون ملک اثاثے شریف خاندان نے بنائے جبکہ 2002 میں ملک میں غربت کی شرح 28 فیصد تھی اور شریف خاندان کے ملک پر مسلط ہونے کے بعد 2015 تک یہ شرح بڑھ کر 36 فیصد ہوگئی۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ 2002 میں 35 فیصد آبادی کو غذائی قلت اور بھوک کا سامنا تھا اور 2015 تک یہ شرح 45 فیصد تک پہنچانے والے زرداری اور شریف مافیاہی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان اور زکوٰۃ کے فنڈز کھانے والوں کو غریب کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر