Advertisement

پاکستان افغانستان میں دن بدن تبدیل ہوتی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دن بدن تبدیل ہوتی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ، امید رکھتے ہیں کہ تمام افغان فریقین اس اندرونی سیاسی مسئلے کے حل کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں ،  افغان باشندوں اور سفارت کاروں کی امداد کر رہا ہے ، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ قونصلر خدمات فراہم کرنے والی عالمی برادری اور پی آئی اے کی پروازوں کی کوآرڈینیشن میں مدد کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے ، وزارت داخلہ کا خصوصی سیل سفارتی اہلکاروں ، اقوام متحدہ اہلکاروں ، بین الاقوامی تنظیموں ، میڈیا و دیگر کے ویزا اور آمد کے حوالے سے سہولت کاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version