حیدرآباد میں قدیم جماعتوں کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں
تفصیلات کے مطابق عزادار رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ماتمی جلوس رات ایک بجے کے بعد فقیر کے پڑ پر پہنچے گا جہاں فقیر کے پڑ چوک پر سوا لاکھ سے زائد عزادار جلوس میں شرکت کرتے ہیں, اور تاریخی عزاداری ہوتی ہے۔
عزادار رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جماعتوں کے جلوس شہزادہ علی اصغر علہ سلام کی یاد میں 1930 سے نکالا جاررہا ہے جبکہ ماتمی جلوس میں پچاس ذوالجناح اور جہولا حضرت علی اصغر علہ سلام بھی شامل ہوتے ہیں.
عزادار رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جماعتوں کا مرکزی جلوس 7 محرم الحرام مغرب کے وقت ٹنڈومیر محمود سے انجمن سفینہ حسینی کے زیر انتظام برآمد ہوا جوکہ فجر کے وقت قدم گاہ مولاعلی پر پہنچے گا.
عزادار رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی جلوس 8 محرم الحرام مغرب کے وقت امام بارگاہ ٹنڈومیرمحمود پر اختتام پزیر ہوگا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News