
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ٹیرف پیریڈ 2017 تا 2023 تک بجلی انفراسٹرکچر میں 400 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ سال 2016 سے اب تک کے الیکٹرک نے 7 نئے گرڈ اسٹیشنز اور 1436 ٹرانسمیشن کپیسٹی میں اضافہ کیا ہے۔ 413 نئے فیڈرز کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے کے ای کے سسٹم میں خاصی بہتری آئی ہے اور مزید کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ٹی اینڈ ڈی نقصانات تقریباً 17 فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ اگلے دو سال میں شہر میں مذید 6 نئے گرڈ، 150 فیڈرز اور 2500 پی ایم ٹی کی تنصیب ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری سے شہر کے 90 فیصد سے زائد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News