Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے کن غذاؤں سے دور رہنا ہوگا؟

Now Reading:

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے کن غذاؤں سے دور رہنا ہوگا؟

ہر انسان خوبصورت نظر آنا اور چاق و چوبند رہنا چاہتا ہے اور زندگی میں چستی کے لئے صحت مند، فٹ اور مناسب وزن ہونا نہایت ضروری ہے

ہماری روز مرہ کی زندگی میں کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دن بہ دن وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں اور یہ بات ہمارے علم میں نہیں ہوتی، ایسے میں کچھ غذاؤں کا استعمال ترک کر دینا اور ان سے متعلق جاننا لازمی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ورزش کیے بغیر مناسب وزن برقرار رکھنے کے لئے کچھ غذاؤں کا استعمال کم اور کچھ کو زندگی سے نکال دینا ہی بہتر ہے۔

غذا کا براہ راست اثر جسم اور مجموعی صحت پر آتا ہے جبکہ اعتدال میں رہتے ہوئے سب غذاؤں کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر کچھ غذائیں ہم صحت بخش سمجھ کر روزانہ کی بنیاد پر کھا پی رہے ہوتے ہیں جبکہ یہی غذائیں ہمارے علم میں آئے بغیر موٹاپے کی وجہ بن رہی ہوتی ہیں۔

میٹھے مشروبات، اضافی چکنائی اور مرغن غذاؤں سے موٹاپا آتا ہے یہ بات سب جانتے ہیں۔

Advertisement

غذائی ما ہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لال گوشت کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے، لال گوشت کھانے کے نتیجے میں ناصرف موٹاپا بلکہ یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے ، لال کے بجائے سفید گوشت مرغی اور خصوصاً مچھلی کھانا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

دودھ اور اس سے بنی غذاؤں کے سبب بھی موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے، دودھ دہی کے استعمال سے ناصرف پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے بلکہ وزن بھی تیزی سے بڑھتا ہے، گائے بھینس کے دودھ کے بجائے بادام یا سوئے کا دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لو فیٹ پنیر بھی وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے، پنیر صحت کے لئے ایک اچھی غذا ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، ناشتے میں ایک بار لو فیٹ پنیر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چینی کے بجائے براؤن شوگر، گُڑ اور شہد کا استعمال بھی صحت بخش نہیں ہے، سب میں ایک برابر کیلوریز پائی جاتی ہیں، لہٰذا ان کا استعمال اعتدال میں  رہتے یوئے کریں یا ترک کر دیں۔

 پیٹ پھولنے اور معدے کے گرد چربی جمنے سے بچاؤ کے لئے نمکین چیزوں کا زیادہ استعمال نہ کریں، نمک کم سے کم استعمال کریں۔

پیٹ کی چربی کم کرنے یا اس سے نجات حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے دودھ پتی کا استعمال بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، اس کی جگہ سبز چائے یا 1 سے 2 کپ کافی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر