وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی وسیع تر ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے مصری سفیر طارق محمد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین اور مصری سفیر طارق محمد نےاتفاق رائے کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارتی تعاون کو صلاحیت کے مطابق مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اور دونوں جانب سے چاول اور کپاس سمیت مختلف مصنوعات کی تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
