Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسلم اقبال

Now Reading:

قوم کے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے دن قوم کے اُن عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزاد وطن کے حصول کے لئے جانیں قربان کیں۔

تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست کا تاریخی دن ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے آباؤ اجداد نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد مملکت کے حصول کیلئے دی تھیں،وطن عزیز پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے اور یہ آزاد وطن ہمارے لئے عطیہ خداوندی ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنا یوِم آزادی بھر پور انداز سے مناتی ہیں، اسی لیے پاکستانی عوام ہر سال یہ دن بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں،یوِم آزادی کی مبارک گھڑی ہم سے قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کیلئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اجتماعی کاوشوں کا تقاضا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی ایک مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں،ہمیں اس پرمسرت موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا کا عہد کرنا ہوگا،آج کے دن ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصول کو مشعل راہ بنانے کا بھی عزم کرنا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال  کا مزید کہنا تھا کہ یاد رہے کہ ماضی کے برعکس یہ دن غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جارہا ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا کرونا وبا کی لپیٹ میں ہے،قوم جشنِ آزادی مناتے وقت کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر