
پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل نہ جیت سکے مگر قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو فائنل کے آخری راؤنڈ میں ارشد ندیم کی باری ضائع ہوگئی جس کی وجہ سے ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں سب سے بڑی تھرو 84.62 میٹر دور پھینکی۔
جیولین تھرو کا گولڈ میڈیل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر کی تھرو کر کے جیت لیا جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب 86.67 میٹر کی تھرو کر کے سلور میڈل لے اڑے اور جمہوریہ چیک ہی کے ویزلے 85.44 میٹر کی تھرو کر کے برونز میڈل کے حق دار رہے۔
پاکستان کے ارشد ندیم 84.62 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
انہوں نے اپنی پہلی باری میں نیزہ 82.4 میٹر دور پھینکا تھا اور پہلے راؤنڈ کی پہلی تھرو میں ارشد ندیم چھٹے نمبر پر تھے۔
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے دوسری باری میں 87.58 میٹر کی تھرو کی، چیک ری پبلک کے ویزلے نے دوسری باری میں 80.30 میٹرکی تھرو کی، جرمنی کے ویبر دوسری باری میں 77.90 میٹر کی تھرو کر سکے جبکہ دوسری باری میں ارشد ندیم کا پاؤں لکیر پر آ گیا اور باری ضائع ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News