Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسا تیل صحت و خوبصورتی کیلئے کتنا مفید ؟

Now Reading:

کونسا تیل صحت و خوبصورتی کیلئے کتنا مفید ؟

روغنیات کو اکثر اوقات صحت کے لئے مضر قرار دیا جاتا ہے جبکہ کچھ پھلوں سے حاصل کیے جانے والے تیل صحت اور خوبصورتی کے لئے مفید بھی ثابت ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں مختلف اشیاء سے تیار کردہ تیل کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رہنے اور صحت مند زندگی کے حصول کے لئے کیا جاتا ہے، یہ روغنیات مختلف سبزیوں، میووں اور پھلوں سے نکالا جاتا ہے۔

ارنڈی کا تیل یا کیسٹر آئل کثیر المقاصد ویجیٹیبل آئل ہے ،یہ تیل ارنڈی کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے۔ اس تیل کی خاصیت یہ ہے کہ اینٹی بیکٹیریل اور دافع سوزش خصوصیات کی بناء پر یہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ارنڈی کے تیل کا سب سے اہم فائدہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا ہے، اس کا استعمال غذا سمیت براہ راست بالوں، چہرے اور ہاتھوں پاؤں کی مالش کے لئے بھی کیا جاتا ہے، اس تیل میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے باعث یہ بالوں کی نشوونما اور جِلدی مسائل مثلاً سورج کی تمازت سے جھلسی ہوئی جِلد، ایکنی، خشک جِلد اور مختلف نشانات کے خاتمے کے لئے ایک بہترین تیل سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب ارنڈی کا تیل بہترین قبض کشا تاثیر کا حامل بھی ہے، آنکھوں کی تمام تر تکالیف دور کرنے کے لئے بھی ماہرین اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement

دنیا بھر میں ناریل کے تیل کی درجہ بندی  سپر فوڈ کے طور پر کی جاتی ہے، ناریل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریا، اینٹی ٹاکسائیڈ اور اینٹی فنگل اجزاء شامل ہوتے ہیں اور یہ مختلف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ وزن میں کمی، دماغی صلاحیت میں بہتری، گردوں کی اچھی صحت اور مدافعتی نظام سمیت دیگر متاثر کن فوائد کے لئے بھی بہترین ہے جبکہ تیل میں شامل سیچوریٹڈ فیٹس فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں جو قلبی امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ناریل کا تیل خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے ،بالوں کی نشوونما یا پھر جگمگاتے دانتوں کی خواہش پوری کرنے کے لئے ناریل کا تیل بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے۔

بادام کو فوائد سے بھرپور میوہ مانا جاتا ہے کیونکہ یہ وٹامن، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے منرلز پر مشتمل ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جسم کے اندرونی اور بیرونی مسائل کے حل کے لئے بادام یا بادام کے تیل کا استعمال مفید ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بادام کا تیل مختلف بیماریوں مثلاً کان کے درد، ایگزیما، سورائیسس اور قبض کو ٹھیک کرتا جبکہ جسم کو تندرست وتوانا اور آنتوں کی صحت بہتر بناتا ہے۔

Advertisement

روغن بادام، ناریل کے تیل کی طرح خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ بھی ثابت ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کثرت کے سبب خواتین روغن بادام کو اینٹی ایجنگ بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب چہرے کی خشکی دور کرنے، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور چہرے کی جھریوں سے نجات کے لئے بھی بادام کا تیل بے حد مفید ہے۔

صحت و تندرستی کے لئے زیتون کا تیل ایک ایسا انتخاب ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔

زیتون کا تیل نہ صرف کھانوں میں بلکہ بطور بیوٹی پروڈکٹ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو زیتون کا تیل مفید مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹس، کثیر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ کھانے پکانے کے دوران اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جانے لگا ہے۔

اس کا استعمال ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور الزائمر سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ جِلد کی خوبصورتی کے لئے بہترین موئسچرائزر اور بالوں کی نشوونما کے لئے بہترین ٹانک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر