Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی کے دوران ایسا کیا ہوا؟ دلہا دلہن حیران رہ گئے

Now Reading:

شادی کے دوران ایسا کیا ہوا؟ دلہا دلہن حیران رہ گئے

بھارتی شادیاں نہایت بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہیں جن میں تمام انتظامات بہترین طریقے سے کیے جاتے ہیں، ایسی ہی ایک شادی میں نہایت دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران اور پھر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو کا منظر ہے جہاں دلہا دلہن اور ان کے رشتے دار عمارت سے باہر آرہے ہیں ،دلہا دلہن سے کچھ فاصلے پر فوٹوگرافر بھی موجود ہے جو تمام لمحات کو عکس بند کر رہا ہے۔

اچانک فوٹو گرافر کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ پیچھے موجود سوئمنگ پول میں جا گرتا ہے جس کے ساتھ ہی دلہا دلہن سمیت وہاں موجود تمام افراد کی چیخیں نکل جاتی ہیں تاہم فوٹوگرافر جلدی سے خود کو سنبھالتا ہے اور پانی سے باہر نکل آتا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، کچھ صارفین نے فوٹوگرافر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تو کچھ اس پر ہنسے بھی، دلہا دلہن کے تاثرات بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر