Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوائی فائرنگ، دلہن کا شادی سے انکار

Now Reading:

ہوائی فائرنگ، دلہن کا شادی سے انکار

بھارت میں شادی کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی اکثر ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جس میں کبھی دلہن شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا شادی سے فرار ہوجاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پیش آیا، دلہا کے مہمانوں کی جانب سے جشن منانے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دلہن کے چچا زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے چچا کے زخمی ہونے پر 22 سالہ دلہن ارم نے شہزاد نامی دلہا کے ساتھ شادی سے انکار کردیا۔

دلہن نے کہا کہ میں اس شخص سے شادی کیسے کرسکتی ہوں، باراتیوں نے میرے خاندان کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا جب میں ان کے ساتھ جاؤں گی تو یہ میرے ساتھ کیسا رویہ اختیار کریں گے۔

ارم کے شادی سے انکار کے بعد اس کے گھر والوں نے دلہا کی گاڑی توڑ دی، دلہا کے رشتے داروں کی پٹائی کی اور انہیں کچھ دیر کے لئے یرغمال بنالیا۔

Advertisement

بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کے لئے تقریب کی ویڈیو فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، دلہا شہزاد، اس کے بھائی پپو اور سانو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی گئی ہے تو اسلحہ لائسنس کی منسوخی کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے چچا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر