Advertisement

سندھ میں پانی کی قلت پیدا کرکے ارسا نے پاکستان کا نقصان کیا ہے ، جام خان شورو

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت پیدا کرکے ارسا نے پاکستان کا نقصان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے پھلیلی کینال کے 30 وین مائل کا دورہ کیا اور پھلیلی کینال کے کراس ریگیولیٹر اور گونی کینال کے ہیڈ ریگیولیٹر کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو ایم ڈی سیڈا پریتم داس اور ڈائریکٹر ایریا واٹر بورڈ نے پانی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے کہا کہ کوٹڑی بیراج پر مسلسل پانی کی کمی کی وجہ سے ٹنڈو محمد خان اور بدین اضلاع میں چاول کی فصل کی کاشت دیر سے شروع ہوئی۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارسا کی نااہلی کی وجہ سے پھیلیلی کینال پر ہزاروں ایکڑ چاول کی کاشت متاثر ہوئی ہے ، پانی کی چوری میں اگر آبپاشی کا عملہ یا افسر ملوث ہوئے تو سخت ایکشن لوں گا ، نہری نظام پر مینجمنٹ کے مسائل موجود ہیں انہیں دور کریں گے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version