ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس شہریوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کا کہنا تھا کہ زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز روزانہ ایک گھنٹہ 3 سے 5 بجے تک تھانہ میں شہریوں کی شکایات سنیں گے جبکہ ایس ایچ اوز بھی روزانہ 3 سے 5 بجے تک تھانہ میں موجود ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ افسران کی لسٹ اور ٹائم روسٹر بھی شہریوں کے ساتھ شئیر کیا جائے گا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اس عمل کو سپروائز کریں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہری مقررہ اوقات میں تھانوں کا وزٹ کرسکتے ہیں، جبکہ شہریوں کی شکایات کو متعلقہ ایس پیز سن کر فوری ازالہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News