Advertisement

عوام کے تحفظ کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صوبائی وزیر داخلہ

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے زیارت کچھ موڑ کے مقام پر لیویز موبائل پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرلی۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے یہ بھی کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے، موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اس کے ذیلی اداروں کو معمول سے زیادہ متحرک اور فعال ہونا ہوگا۔

Advertisement

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ہم کسی صورت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version