امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون نے دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کے لئے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ماڈل دادی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی دادی ہیلنے سیمن نے حال ہی میں اپنی پوتی کی کمپنی کے اشتہار میں بطور ماڈل ڈیبیو کر کے کریئر کا آغاز کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہیلنے کی پوتی سائی بیوٹی نامی کمپنی چلاتی ہیں، جو چہرے کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔
اپنے انٹرویو میں سیمن نے بتایا کہ وہ اپنی 99ویں سالگرہ کے بعد ایک نئی زندگی جینے کی خواہش مند تھیں، اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کئی خوبصورت ماڈلز کو دیکھا، میرا اُن کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس دقیانوسی سوچ یا تصور کو ختم کرنے کی خواہش مند ہوں کہ بوڑھی خواتین ماڈلنگ نہیں کرسکتیں۔
رپورٹ کے مطابق سیمن کے 6 بچے جبکہ گیارہ پوتے پوتیاں اور 6 پڑ پوتے و پوتیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News