Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی انجینئر نے اسکریپ سے وینٹیلیٹر تیار کرلیا

Now Reading:

پاکستانی انجینئر نے اسکریپ سے وینٹیلیٹر تیار کرلیا

استعمال شدہ اور بے کار اشیاء کو دوبارہ کارآمد بناکر پاکستانی انجینئر ڈاکٹر ریاض نے وینٹیلیٹر تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں واقع جامعہ این ای ڈی میں کئی ایجادات ایسی دیکھنے میں آئی ہیں جو غیرملکیوں کے لئے حیرت کا باعث ہیں، اس کی تازہ ترین مثال ڈاکٹر ریاض کی ہے جنہوں نے بے کار اشیاء سے ضرورت کے ان وقتوں میں وینٹیلیٹر تیار کرلیا ہے۔

ڈاکٹر ریاض کے 180 راتیں جامعہ کی لیب میں گزاریں اور پھر اس وینٹیلیٹر کو تخلیق کیا جو یقیناً ایک بڑا کارنامہ ہے، ڈاکٹر ریاض کے اس اقدام پر انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈاکٹر ریاض نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اس ایجاد کو بڑے اسکیل پر پہنچانے کے خواہش مند ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔

ڈاکٹڑ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ پاکستان میں چالیس ہزار وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہے اور اس وقت پاکستان میں صرف 1600 وینٹیلیٹر موجود ہیں، جس کے باعث ہم نے مقامی سطح پر وینٹیلیٹر بنانے پر کام شروع کردیا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ میرے دوستوں نے اوریجینل وینٹیلیٹر کا اچھا اسکریپ دیا جس کی مدد سے ہم نے نیا وینٹیلیٹر تیار کیا۔

ڈاکٹر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ایجاد کردہ وینٹیلیٹر کے مختلف ورژن بنائے ہیں، سب سے پہلے ہم نے دو موڈ والا وینٹیلیٹر تیار کیا تھا۔

ڈاکٹر ریاض نے بتایا کہ وینٹیلیٹر بنانے والی بڑی کمپنیوں کے وینٹیلیٹر 65 سے 80 لاکھ مالیت کے ہوتے ہیں لیکن ہم نے جو وینٹیلیٹر بنایا ہے وہ 15 سے 20 لاکھ روپے مالیت کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر