Advertisement
Advertisement
Advertisement

 13مہینوں کا سال کس ملک میں ہوتا ہے؟

Now Reading:

 13مہینوں کا سال کس ملک میں ہوتا ہے؟

دنیا بھر میں سال 12 مہینوں کا ہوتا ہے لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں سال 13 مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

مشرقی افریقہ میں واقعہ ملک ایتھوپیا (حبشہ) کا کیلنڈر دنیا کے دیگر کیلنڈروں کے برعکس ہے ان کے کیلنڈر میں سال کے 12 نہیں 13 مہینے ہوتے ہیں۔

ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے7 سال پیچھے ہیں، دنیا میں بھر سنہ 2021 چل رہا ہے لیکن افریقی ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔

افریقی ملک کا کیلنڈر یاد کرنا انتہائی آسان ہے اس کے 12 مہینوں میں 30 دن جبکہ آخری مہینے میں پانچ دن ہوتے ہیں اگر لیپ کا سال ہو تو آخری مہینہ 6 دن کا ہوگا۔

ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کا کہیں تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔

Advertisement

افریقی ملک کے بچوں کو نظموں اور ترانوں کی صورت مہینوں میں دنوں کی تعداد یاد کروائی جاتی ہے۔

اس کیلنڈر کے تحت وقت کو بھی ایک مختلف انداز سے شمارکیا جاتا ہے۔

دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس اپنے کیلنڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور تہوار بھی اسی حساب سے مناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر