Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع باعثِ مسرت ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع باعثِ مسرت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع باعثِ مسرت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  دشنبے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ابھی جو اطلاع موصول ہوئی ہے وہ انتہائی باعثِ مسرت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے سائینسی بنیادوں پر اعداد و شمار پیش کیے ،مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی جنہوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب جب پاکستان تشریف لائے تو میں نے اس معاملے پر ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور انہیں اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا  کہ میں ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح چار بجے سے ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا بھی شامل ہیں۔

Advertisement

22 ستمبر سے ان ممالک سے برطانیہ آنے والے ہوٹل میں قرنطینہ کیے بغیر گھروں میں جا سکیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر