Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

Now Reading:

چیئرمین پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف حسن خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں ورنہ حکومت انہیں معطل کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایوان بالا میں سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کھیل صوبائی معاملہ ہے اور یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ چیئرمین پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے، ہمیں متحد ہو کر اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہئے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو معطل کر دیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی زبوں حالی کی وجوہات کا تعین کرنا ضروری ہے، ماضی کی حکومتوں نے اس معاملے کو نظرانداز کیوں کیا، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے پالیسی بنانی چاہیے تھی، وفاق اور صوبوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لئے روابط ضروری ہیں، اس حوالے سے صوبائی وزیر کھیل پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پاکستان اسپورٹس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص ہیں جو مختلف مدوں میں خرچ کئے جاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم اور طلحہ طالب واپڈا کے ملازم ہیں، انہوں نے اپنی محنت سے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور ملک کا نام روشن کیا، وفاقی حکومت نے پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کو تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین حکومت کی مشاورت کے بغیر اقدامات کر رہے ہیں جو ملک کی جگ ہنسائی اور بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ان کا احتساب نہیں کر سکتا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ  نئی اسپورٹس پالیسی جلد سامنے لائی جائے گی، اس میں ریگولیٹری میکنزم ہو گا، کوئی بھی پاکستان کا نام اپنی مرضی سے استعمال نہیں کر سکے گا، ملک کی جگ ہنسائی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر