Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان نے بازو پر کووڈ ویکسین بارکوڈ کا ٹیٹو بنوالیا ،تصاویر وائرل

Now Reading:

نوجوان نے بازو پر کووڈ ویکسین بارکوڈ کا ٹیٹو بنوالیا ،تصاویر وائرل

ایک نوجوان نے کووڈ 19 ویکسین لگوانے کے بعد اس کا بارکوڈ اپنے بائیں بازو کے اوپری حصے میں ٹیٹو کی صورت گدوایا۔

جنوبی اٹلی کے شہر ریگیو کیلبریا کے رہنے والے اینڈریا نے اپنے شہر کے سب سے بہترین ٹیٹو فنکارگیبریئل پیلیرون سے رابطہ کیا اورکورونا ویکسین کی سرٹیفکیٹ پر لگا بارکوڈ اپنے بازو پر گدوایا جو ہوبہو عین ڈیزائن کی طرح تھا۔

اینڈریا کولونیٹا کچھ عرصے سے ٹیٹو لگوانے کا سوچ رہے تھے لیکن وہ چاہتے تھے کہ اس کا کوئی موضوع اور عملی استعمال بھی ہونا چاہئیے۔

انہیں پھر اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ کووڈ ویکسین کے بارکوڈ کا ٹیٹو بنوایا جائے جو انہیں ہرجگہ کام آسکتا ہے، اب کوئی بھی فون یا اسکینر سے یہ تصدیق کرسکتا ہے یہ اینڈریا ’ویکسین شدہ‘ ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اینڈریا کا کہنا ہے کہ میں مختلف انداز کو پسند کرتا ہوں اور یہ ٹیٹو حقیقی اور کارآمد ہے ،یہ ٹیٹو ان اب اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ویکسین لگواچکے ہیں۔

اینڈریا نے بتایا کہ ویکسین ٹیٹو کے بعد دنیا بھر میں وہ مشہور ہوچکے ہیں اور ان کے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے کئی ماہ قبل ڈجیٹل کووڈ سرٹفکیٹ جاری کیا تھا جسے اٹلی میں اس سال 6 اگست سے نافذ کیا گیا ہے، اس کی بدولت لوگ عوامی مقامات مثلاً ہوٹلوں اور سینما وغیرہ میں جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر