Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے، وزیر داخلہ

Now Reading:

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے، وزیر داخلہ
شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اور سماجی بے چینی کے اسباب کا احاطہ کیا ہے، انہوں نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دنیا کو انتہائی جرات سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے، افغان مجاہدین کے قیام اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان دنیا کے سامنے رکھی، موجودہ حالات میں افغانیوں کو تنہا نہ چھوڑنے کی اپیل وزیر اعظم عمران خان کی انسان دوست پہلو کی عکاس ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو باور کروایا کہ آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکہ اور دیگر ممالک ہیں، انہوں نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان نے امریکہ اور اتحادی افواج کا ساتھ دیکر بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے دنیا کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے رحم وکرم پراکیلا چھوڑ دیا، اقوام عالم کو باورکروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے ہندوستان کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے، مسئلہ کشمیر اور ہندوستانی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے رکھا، انہوں نے اقوام عالم کو یہ بھی بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ امید ہے اقوام عالم وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے رہنمائی لے کر درست پالیسیاں بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر