Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ میں تحائف کا معاملہ کابینہ میں پہنچ گیا

Now Reading:

توشہ خانہ میں تحائف کا معاملہ کابینہ میں پہنچ گیا

توشہ خانہ میں تحائف کی خریداری کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی پہنچ گیا، وفاقی وزراء نے وزیراعظم سے بیرون ممالک سے ملنے والے  تحائف سے متعلق پوچھ لیا۔

ذرائع  کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود بول پڑے، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میڈیا پر توشہ خانے سے متعلق آپ کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں، ہمیں حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

شیریں مزاری نے بھی کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان بھی ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہیں، ہمیں بھی یہ تفصیلات بتانی چاہیے۔

اجلاس کے دوران مراد سعید نے  تحائف کی تفصیلات بتانے کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوست ممالک ناراض ہوں گے۔

توشہ خانے میں تحائف کے حوالے سے  پوچھے گئے  وفاقی وزراء کے سوالات پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ تحائف  کے بارے میں میرا مؤقف سامنے آچکا ہے، ہماری حکومت میں تحائف کی رقم کو مختص کردیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ پہلے صرف 25 فیصد تحفوں کے پیسے دیئے جاتے تھے  لیکن اب ہم نے یہ رقم بڑھا کر 50 فیصد کر دی ہے، اب  میں اور میرے  وزراء سمیت جو بھی سرکاری تحفہ توشہ خانے سے لینا چاہے  اسے 50 فیصد رقم جمع کروانی  ہو گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی  تھی جس میں آزاد کشمیر ترقیاتی پیکیج اور پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر گفتگو کی گئی تھی۔

ملاقات وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات اٹھا رہی ہے، وادی میں سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ترقیاتی پیکیج میں سیاحتی انفراسٹرکچر، بنیادی صحت و تعلیم اور ایل او سی کے قریب مقیم آبادی کیلئے منصوبے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر